سوال: اگراجیر کے لئے وقت اورمدت کومعین کیاگیا ہواوراس نے اس عمل کی کچھ مقدار یاپورے عمل کواس مدت میں انجام نہ دیا ہوتو کیا کیا جائے؟
جواب: اگراجیر کے لئے وقت اورمدت کومعین کیاگیا ہواوراس نے اس عمل کی کچھ مقدار یاپورے عمل کواس مدت میں انجام نہ دیا ہوتوجس نے اس کواجیر بنایا ہے اس کی اجازت کے بغیر اس مدت کے بعد عمل انجام دینا اس کے لئے جائز نہیں ہے اوراگراس نے بغیراجازت کے عمل انجام دیاہوتو متبرع کی مانند اجرت کامستحق نہیں ہے۔ہاں اگرعمل کومعین وقت میں انجام دینا ،بعنوان شرط ہوتو اجیراس شرط کی خلاف ورزی کرنے پرمعین شدہ اجرت کامستحق ہوگا اورجس نے اسے اجیر بنایا ہے اسے شرط کی خلاف ورزی ہونے کی وجہ سے اجارہ فسخ کرنے کا حق حاصل ہے پس اگر اس نے اجارہ فسخ کردیا تواجیر نے جواجرت لی ہے اسے واپس لینے کے لئے اس سے رجوع کرے گااوراجیر عمل کرنے کی وجہ سے اجرۃ المثل کامستحق ہوگا۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 253