نماز جمعہ

اگرخطیب اور سامعین غیر عرب ہوں کیا حمد میں حمد اوردرود کو عربی زبان میں ادا کرنا واجب ہے؟

سوال: اگرخطیب اورسامعین غیر عرب ہوں کیا حمد میں حمد اوردرود کو عربی زبان میں  ادا کرنا واجب ہے؟

جواب: بناء براحتیاط حمد میں  حمداوردرود کوعربی زبان میں  ادا کیاجائے اگرچہ خطیب اورسامعین غیر عرب ہوں۔البتہ تقویٰ کے وعظ ونصیحت کرنے میں  اقویٰ یہ ہے کہ وہ غیر عربی زبان میں  بھی جائز ہے۔بلکہ احتیاط یہ ہے کہ وعظ اورمسلمانوں  کے منافع وغیرہ کوسامعین کی زبان میں  بیان کیاجائے۔اگرسامعین مختلف زبانوں  سے تعلق رکھتے ہوں  توخطیب کوچاہئے کہ مختلف زبانوں  میں  خطبہ دے ہاں  اگر نماز کے لئے آنے والوں  کی تعداد نصاب سے زیادہ ہوتوان افراد کی زبان میں  خطبہ دینے پر اکتفاء کرناجائز ہے جونصاب تک ہیں  لیکن احتیاط یہ ہے کہ ان (دوسرے سامعین )کوان کی زبان میں  موعظ کرے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 257

ای میل کریں