سوال: کیا خطیب نماز جمعہ پر واجب ہے کہ وہ کھڑا ہوکر خطبہ دے؟
جواب: خطیب پر واجب ہے کہ کھڑا ہوکر خطبہ دے اورواجب ہے کہ خطیب اورامام نماز جمعہ ایک ہی شخص ہو۔پس اگرخطیب کھڑے ہونے پر قادر نہ ہوتودوسرا شخص خطبہ دے اورنماز جمعہ بھی وہی پڑھائے جو شخص کھڑا ہوکر خطبہ دینے پر قادر نہ ہو اگراس کے علاوہ کوئی موجود نہ ہوجو خطبہ دے سکے توظاہر یہ ہے کہ ان پر نماز جمعہ کے بجائے نماز ظہر ہے ہاں اگرجمعہ واجب تعیینی ہوتوجوکھڑا ہونے پر قادر نہ ہواسے چاہئے کہ بیٹھ کرخطبہ دے اوراحتیاط یہ ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ظہر بھی پڑھی جائے ،دونوں خطبوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھ کرفاصلہ ڈالنا واجب ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 258