نماز جمعہ

کیا نماز جمعہ کے خطیب پر واجب ہے کہ اونچی آواز سے خطبہ دے؟

سوال: کیا نماز جمعہ کے خطیب پر واجب ہے کہ اونچی آواز سے خطبہ دے؟

جواب: اگراقویٰ نہ بھی ہوتو احتیاط یہی ہے کہ خطبے دیتے وقت آواز کواس حدتک بلند کرنا واجب ہے کہ اسے چار افراد سن سکیں  بلکہ ظاہر یہ ہے کہ اسے آہستہ آواز میں  پڑھنا جائز نہیں  ہے۔بلکہ آہستہ آواز وعظ ونصیحت کرنے کے جائز نہ ہونے میں  کوئی اشکال نہیں  ہے اورخطیب کوچاہئے کہ اپنی آواز اس حدتک بلند کرے کہ اسے تمام حاضر ین سن سکیں  بلکہ یہی احتیاط ہے ،اگراجتماع بڑا ہوتولائوڈاسپیکر میں  خطبہ دیناچاہئے تاکہ موعظہ نیکیوں  کی طرف رغبت ،برائیوں  کاخوف اوردیگراہم مسائل تک پہنچاسکے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 258

ای میل کریں