سوال: نماز جمعہ کی کیفیت کیا ہے؟
جواب: نماز جمعہ ،نماز صبح کی طرح دورکعت ہے ،نماز جمعہ میں بلند آواز سے قرأت کرنا مستحب ہے اسی طرح پہلی رکعت میں سورۃ جمعہ اوردوسری رکعت میں سورۃ منافقون پڑھنا مستحب ہے ،نماز جمعہ میں دوقنوت ہیں جن میں سے ایک رکعت اول میں رکوع سے پہلے اوردوسرا رکعت دوم میں رکوع کے بعد ہے اوراس سے پہلے نماز جمعہ سے متعلق بعض احکام قرأت وغیرہ کی بحثوں میں گزرچکے ہیں اسی طرح شرائط ،موانع ،مبطلات ،خلل (کمی یابیشی) شک اورسہو وغیرہ میں نماز جمعہ سے متعلق احکام طہارت اورنماز کے باب میں گزرچکے ہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 265