سوال: نماز مسافر کے احکام میں ایک فرسخ کی وضاحت کیجیئے؟
جواب: ایک فرسخ تین میل کا ہوتا ہے جبکہ ایک میل ہاتھ کے چار ہزار ذراع کے برابر ہے،ذراع یعنی جس کی لمبائی چوبیس انگلیوں کی چوڑائی کے برابر ہوتی ہے جبکہ ہر انگلی سات جو ے دانوں کی چوڑائی کے برابر ہے اور ہر جو کا دانہ ’’بر وزن‘‘ کے متوسط گھوڑے کے بالوں میں سے سات بالوں کی چوڑائی کے برابر ہے۔ پس اگر اس مقدار سے کم مسافت ہو اگر چہ یہ کمی انتہائی معمولی سی ہو تب بھی نماز کامل ہوگی۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 273