حد ترخص سے کیا مراد ہے؟

حد ترخص سے کیا مراد ہے؟

سوال: حد ترخص سے کیا مراد ہے؟

جواب: حد ترخص سے مراد یہ ہے کہ شہر کی اذان نہ سن سکے یا دیواریں  یا اس کی شکلیں  اس سے پوشیدہ ہوجائیں  جبکہ سائے کا نظر نہ آنا ضروری نہیں  اور احتیاط یہ ہے کہ دونوں  چیزیں  (اذان کا نہ سننا اور دیوار کا نہ دیکھنا) حاصل ہوں  اور یہ احتیاط ترک نہیں  ہونی چاہئے اور اس میں  معتبر یہ ہے کہ اذان کا نہ سننا یا دیوار کا نہ دیکھنا دور ہوجانے کی وجہ سے ہو نہ کہ کسی اور چیز کے عارض ہوجانے کی وجہ سے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 280

ای میل کریں