اگر کوئی شخص حد ترخص تک پہنچ جانے میں  شک کرے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

اگر کوئی شخص حد ترخص تک پہنچ جانے میں شک کرے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگر کوئی شخص حد ترخص تک پہنچ جانے میں  شک کرے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگر کوئی شخص حد ترخص تک پہنچ جانے میں  شک کرے تو اس کو چاہئے کہ حد ترخص تک نہ پہنچنے پر بناء رکھے پس جانے کی صورت میں تمام اور واپسی کے اندر قصر پڑھنا واجب ہے مگر یہ کہ کوئی رکاوٹ پیش آجائے مثلاً علم اجمالی یا علم تفصیلی کہ جو نماز کے باطل ہونے پر پیدا ہوا ہے اس کے مخالف ہو مثلاً جاتے وقت اس جگہ جہاں  شک ہے کہ حد ترخص تک پہنچ گیا ہے یا نہیں  پوری نماز پڑھے جبکہ واپس آتے وقت نماز عصر قصر بجالانے کا ارادہ کرے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 281

ای میل کریں