سوال: کیا امام اور ماموم کی نماز کو نوعیت یا کیفیت کے اعتبار سے ایک ہی ہونا ضروری ہے ؟
جواب: امام اور ماموم کی نماز کو نوعیت یا کیفیت کے اعتبار سے ایک ہی ہونا ضروری نہیں ہے لہٰذا جو شخص روزانہ کی نمازوں میں سے کوئی ایک نماز پڑھنا چاہتا ہے وہ اس کی اقتداء کرسکتا ہے جو روزانہ کی نمازوں میں سے کوئی ایک پڑھ رہا ہے اگر چہ ان میں سے ایک تمام پڑھ رہا ہو جب کہ دوسرا قصر یا ایک کی نماز ادا ہو دوسرے کی قضاء اسی طرح جو نماز آیات پڑھنا چاہتا ہے اس شخص کی اقتداء کرسکتا ہے جو نماز آیات پڑھ رہاہے اگر چہ ان میں سے ایک زلزلے کے لئے اور دوسراسورج یا چاند گرہن کے لئے پڑھ رہا ہے لیکن جو روزانہ کی نمازوں میں سے کوئی ایک پڑھنا چاہتا ہے وہ ایسے کی اقتداء نہیں کرسکتا جو نماز عید نماز آیات، نماز میّت، بلکہ نماز احتیاط اور نماز طواف پڑھ رہا ہے یا اس کے برعکس اسی طرح مذکورہ بالا پانچ نمازوں میں سے کوئی ایک پڑھنے میں کسی ایسے کی اقتداء نہیں کرسکتا جوان پانچ نمازوں میں سے کوئی د وسری نماز پڑھ رہا ہو بلکہ نماز طواف اور نماز احتیاط کو جماعت کے ساتھ پڑھنے میں شرعی اعتبار سے محل اشکال ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 292