نماز جماعت

امام اور ماموم کے میان اور صفوں کے درمیان کس حد تک فاصلہ ہونا چاہیئے؟

سوال: امام اور ماموم کے میان اور صفوں کے درمیان کس حد تک فاصلہ ہونا چاہیئے؟

جواب: ماموم اور امام کے درمیان یا ماموم اور اس سے آگے کی صف کے درمیان معمول سے زیادہ فاصلہ نہیں  ہونا چاہئے۔ احتیاط یہ ہے کہ ماموم کے سجدے کی جگہ اور امام کے کھڑے ہونے کی جگہ یااگلی صف والے کے کھڑے ہونے کی جگہ اور پچھلی صف والے کے سجدے کی جگہ کے درمیان ایک عام قدم سے زیادہ کا فاصلہ نہ ہو اور اس سے بھی زیادہ احتیاط یہ ہے کہ جو شخص پیچھے کھڑا ہو اس کے سجدے کی جگہ اگلے شخص کے پاؤں  کے بالکل ساتھ ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 296

ای میل کریں