سوال: اگر ماموم سہواً یا یہ خیال کرتے ہوئے کہ امام نے تکبیرۃ الاحرام کہہ دی ہے، امام سے پہلے کہہ دے تو کیا اس کی نماز فرادی ہے؟
جواب: اگر ماموم سہواً یا یہ خیال کرتے ہوئے کہ امام نے تکبیرۃ الاحرام کہہ دی ہے، امام سے پہلے کہہ دے تواس کی نماز انفرادی ہوجائے گی پس اگر وہ نماز جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ نماز مستحب کی نیّت کرکے دو رکعت پڑھ کر اسے پورا کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 301