سوال: کس طرح مائع چیز سے حقنہ کرنا روزه کو باطل کرتا ہے؟
جواب: اگر چہ بیماری و غیرہ کی وجہ سے ہو لیکن کسی جامد چیز مثلاً کسی بتّی سے علاج کی غرض سے حقنہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں لیکن غذائی مقصد یانشہ کے لئے تریاک کو اس کے عادی یا غیر عادی افراد میں داخل کرنا باعث اشکال ہے لہٰذا اس کے اجتناب میں احتیاط کو ترک نہیں کرنا چاہئے اور اسی طرح سے ہر اس چیز کا حکم ہے کہ جو اس راستے سے غذا کا باعث بنے بلکہ اس راستے کے علاوہ بھی مثلاً ٹیکے کے ذریعے سے بھی اگر کوئی چیز غذا کی حامل ہو۔ البتہ کسی ایسی چیز کا علاج کی غرض سے ٹیکہ لگانا کہ جو غذا نہ ہو اشکال نہیں رکھتا جیسے آپریش کے ذریعے سے اندر دو ا پہنچانے میں بھی کوئی اشکال نہیں۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 315