سوال: کونسی چیزیں روزہ دار کے لئے مکروہ ہیں؟
جواب: چومنے، چھونے اور مذاق کرنے کی صورت میں عورتوں سے میل ملاپ، سرمہ لگانا، نشتر و غیرہ کے ذریعے سے خون نکالنا کہ جو کمزوری کا باعث ہو بلکہ ہر وہ کام کہ جو جسم کی کمزوری کا باعث ہو، حمّام (اور غسل خانے میں نہانے کے لئے) داخل ہونا، ناک میں دوا ڈالنا، خوشبو کاسونگھنا۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 318