مصارف کفاره کیا ہیں؟

مصارف کفاره کیا ہیں؟

کفارہ کا مصرف یہ ہے کہ مساکین کو کھانا دیا جائے اب یا تو انھیں سیر کرکے کھانے کھلایا جائے

سوال: مصارف کفاره کیا ہیں؟

جواب: کفارہ کا مصرف یہ ہے کہ مساکین کو کھانا دیا جائے اب یا تو انھیں  سیر کرکے کھانے کھلایا جائے یا ان میں  سے ہر ایک کو ایک مد گندم، جو، آٹا، چاول، روٹی یا کھانے کی کوئی اور چیز دی جائے اور احتیاط یہ ہے کہ ہر ایک کو دو مد غلّہ دیا جائے۔ اگر ایک کفارے کے لئے ساٹھ فقیروں  تک دسترس ممکن ہو تو اس کے لئے یہ کافی نہیں  ہے کہ ایک ہی فقیر کو دو مرتبہ یا متعدد مرتبہ کھانا کھلادیا جائے بلکہ ضروری ہے کہ ساٹھ افراد ہوں  لیکن اگر ایک مسکین کے اہل و عیال چند افراد پر مشتمل ہوں  تو اس کے عیال کی تعداد کے مطابق ہر ایک کے لئے ایک مد طعام اسے دے سکتا ہے جب کہ اسے اطمینان ہو کہ وہ انہی کو کھلائے گا یا دیدے گا۔ ایک مد۴/ ۱صاع کے برابر اورایک صاع۴/ ۱ ۶۱۴ مثقال کے مساوی ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 321

ای میل کریں