روزه

کن افراد کے لئے ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟

چند افراد کے لئے ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنا جائز ہے

سوال: کن افراد کے لئے ماہ رمضان میں  روزہ نہ رکھنا جائز ہے؟

جواب: چند افراد کے لئے ماہ رمضان میں  روزہ نہ رکھنا جائز ہے۔ بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت۔ اگر روزہ رکھنا ان کے لئے ممکن نہ ہو یامشقّت کا باعث ہو۔ جسے تشنگی کا مرض ہو کہ جس کے سبب اسے بہت پیاس لگتی ہو، چاہے وہ بالکل برداشت نہ کرپاتا ہو یا پھر اس کے لئے مشکل ہو۔ وہ عورت کہ جس کے ہاں  بچّے کی پیدائش نزدیک ہو اور روزہ اس کے لئے یا اس کے بچّے کے لئے نقصان دہ ہو۔ وہ عورت کہ جو بچّے کو دودھ پلاتی ہو اور اس کا دودھ کم آتا ہو اور اگر وہ روزہ رکھے تو اس کے لئے یا اس بچّے کے لئے نقصان رساں  ہو۔ یہ مذکورہ بالا تمام افراد روزہ نہ رکھیں۔ ان میں  سے ہر ایک پر واجب ہے کہ ہر روزے کے بدلے ایک مد طعام کفارہ ادا کریں  اور احتیاط مستحب دو مد ہے۔ البتّہ بوڑھے مرد، بوڑھی عورت اور جسے تشنگی کی بیماری ہو، اس صورت میں  جب کہ روزہ ان کے لئے نہایت مشکل ہو تو ان پر کفارہ واجب ہونے میں  اشکال ہے بلکہ واجب نہ ہونا قوّت سے خالی نہیں  ہے۔ اسی طرح کفارہ واجب ہونے میں  اس عورت کے لئے بھی تامّل ہے کہ جس کے بچّے کی پیدائش قریب ہو نیز اس عورت کے لئے بھی کہ جو بچّے کو دودھ پلاتی ہو، اس صورت میں  جب کہ روزہ خود ایسی عورتوں  کے لئے ضرر رساں  ہو نہ کہ انکے بچّوں  کیلئے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 326

ای میل کریں