امام خمینی(رح) امام حسین علیہ السلام کے قیام کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
حقیقت میں امام خمینی{رح} نے اپنے اسلامی انقلاب کو حسینی تحریک کی بنیادوں پر قرار دیا اور وه یہ اعتقاد رکھتے تھے کہ سید الشهداء امام حسین علیه السلام کا قیام اور آپ {ع} کی شہادت کو مسلمانوں کے اجتماعی طور پر کام کرنے کا معیار قرار دیا جانا چاہئیے۔ اس سلسلہ میں امام خمینی{رح} فرماتے ہیں:" جو کام سید الشهداء {ع} نے انجام دیا، اور جو نصب العین وه رکھتے تھے اور جس راه پر وه چلے اور کامیابی انہیں شہادت کے بعد حاصل ہوئی وه اسلام کے لیے حاصل ہوئی۔