سوال: ماہ رمضان اور شوال کی چاند دیکھنے کی شرائط میں، کیا دو عادل ایک شہر میں ہونا شرط ہے؟
جواب: اس میں کوئی فرق نہیں کہ دو عادل اسی شہر سے ہوں یا باہر سے، آسمان پر کوئی سبب موجود ہو یا نہ ہو۔ البتّہ اگر آسمان پر (چاند نظر نہ آنے کا) کوئی سبب نہ ہو، مطلع صاف ہو اورلوگ چاند دیکھنے کے لئے جمع ہوئے ہوں اور لوگوں کے درمیان اختلاف اور ایک دوسرے کی تکذیب کا یہ عالم ہو کہ دو عا دل افراد کے اشتباہ کرنے کا احتمال قوی ہو تو اس صورت میں ان کی شہادت قبول کرنا اشکال رکھتا ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 328