روزه

اگر کسی پر رمضان کے دو مہینوں یا اس سے زیادہ کی قضاء واجب ہو تو کیا اسے اختیار ہے کہ پہلے رمضان کی قضاء پہلے کرے یا بعد میں؟

اگر کسی پر رمضان کے دو مہینوں یا اس سے زیادہ کی قضاء واجب ہو تو اسے اختیار ہے کہ پہلے رمضان کی قضاء پہلے کرے یا بعد میں لیکن

سوال: اگر کسی پر رمضان کے دو مہینوں  یا اس سے زیادہ کی قضاء واجب ہو تو کیا اسے اختیار ہے کہ پہلے رمضان کی قضاء پہلے کرے یا بعد میں؟

جواب: اگر کسی پر رمضان کے دو مہینوں  یا اس سے زیادہ کی قضاء واجب ہو تو اسے اختیار ہے کہ پہلے رمضان کی قضاء پہلے کرے یا بعد میں  لیکن اگر اس طرح سے ہو کہ اسی سال کے ماہ رمضان کی اور گزشتہ سالوں  میں  سے کسی ماہ رمضان کی قضاء اس کے ذمّے ہو اورآئندہ رمضان تک ہر دو کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس وقت نہ ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر وہ پہلے اسی سال کے ماہ رمضان کی قضاء ادا کرے لیکن اگر وہ اس کے برخلاف کرے تو جو روزے اس نے پہلے رکھ لئے ہیں  وہ درست ہیں  البتّہ اسے چاہئے کہ تاخیر کا کفارہ بھی دے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 330

ای میل کریں