روزه

مکروه روزے کونسے ہیں؟

مہمان کا میزبان کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنا

سوال: مکروه روزے کونسے ہیں؟

جواب: مندرجہ ذیل روزے مکروہ ہیں :

مہمان کا میزبان کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنا نیز اس کے منع کرنے پر روزہ رکھنا اور احتیاط ایسے روزے کا ترک کرنا ہے یہاں  تک کہ اس صورت میں  بھی کہ جب وہ اجازت نہ دے۔

باپ کی اجازت کے بغیر بیٹے کا مستحب روزہ، اگر باپ کو شفقت کی وجہ سے اذیّت نہ پہنچتی ہو اور اگر وہ منع کرے تو احتیاط ترک نہیں  ہونا چاہئے (اور احتیاط واجب کی بناء پر روزہ نہ رکھے)اگر چہ باپ کے لئے باعث اذیّت بھی نہ ہو اور یہی حکم ہے اگر ماں  بھی منع کرے تو، اور احتیاط واجب کی بناء پر یہ حکم اولاد پر نافذ ہے اگر چہ جتنا بھی نیچے جاتے جائیں  (یعنی پوتا ہو یا پرپوتا ہو) اور باپ کاسلسلہ بھی جتنا اور پر جاتار ہے (یعنی دادا ہو یا پر دادا ہو) بلکہ بہتر ہے کہ ماں  کی اجازت کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔

یوم عرفہ کا روزہ اگر عرفہ کی دعائیں  پڑھتے ہوئے کمزوری کا باعث ہو تو بہتر ہے اس دن کا روزہ نہ رکھے اسی طرح اگر اس روز عید کا احتمال ہو تو بھی بہتر ہے کہ روزہ نہ رکھے۔ لیکن کراہت کا ظاہراً وہ معنیٰ بھی یہاں  مراد نہیں  ہے کہ جو عبارت میں  اصطلاحی طور پر ہوتا ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 335

ای میل کریں