سوال: اعتکاف صحیح ہونے کے لئے کونسی شرائط ہیں؟
جواب: اعتکاف صحیح ہونے کے لئے مندرجہ ذیل چند شرائط ہیں:
اوّل: عقل
دوم: نیّت
سوم: روزہ رکھنا
چہارم: ضروری ہے کہ اعتکاف تین دن اوران کے درمیان کی راتوں سے کم ترعرصے کا نہ ہو
پنجم: اعتکاف ان چا رمساجد، مسجدالحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ میں ہونا چاہئے
ششم: اس کی اجازت کہ جس کا اجازت دینا معتبر ہے
ہفتم: مسلسل مسجد کے اندر رہنا
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 337