سوال: شروط زکات میں، عقل کی کیا تفصیل ہے؟
جواب: دیوانے کے مال میں زکات واجب نہیں ہے اورجہاں عقل معیار ہے وہاں پوراسال عاقل ہونا معیار ہے،لیکن جہاں پر سال معیار نہیں ہے وہاں اس وقت عاقل ہونا ضروری ہے جب زکات کسی چیز پر واجب ہوتی ہے جہاں پر سال کا لحاظ رکھنا ہوتاہے اگر سال کے دوران کوئی دیوانہ ہوجائے توسال اس سے منقطع ہوجاتا ہے،برخلاف نیند کے بلکہ مستی اور بے ہوشی کے باعث اقویٰ یہ ہے کہ سال کے منقطع ہونے کاسبب نہیں بیتے ۔البتہ اگردیوانگی کا عرصہ نہایت کم ہو توسال کے ساقط ہونے میں اشکال ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 5