زکات

حد نصاب کے لئے غلات کا معیار کیا ہے؟

حد نصاب کے لئے غلات کے خشک ہونے کاوقت معیار ہے

سوال: حد نصاب کے لئے غلات کا معیار کیا ہے؟

جواب: حد نصاب کے لئے غلات کے خشک ہونے کا وقت معیار ہے اگرچہ وجوب زکات کے عائد ہونے کاوقت اس سے پہلے ہے ۔پس اگراس کے پاس پانچ اوسق تازہ کھجوریں ہوں  اور خشک ہونے کے بعد اس سے کم ہوجائیں  تو زکات واجب نہیں  ہوگی ،حتیٰ ’’برین ‘‘ایک قسم کی کھجوریں  کہ جوعام طور سے تازہ کھائی جاتی ہیں، اس صورت میں  ان پرزکات واجب ہوگی کہ جب وہ ’’تمر ‘‘کی حدنصاب تک پہنچ جائیں  ،اگرچہ ’’تمر ‘‘ تازہ کھجور سے کم ہوتب بھی زکات واجب نہیں  ہوگی اورفرضااگران کے خشک ہونے پر انھیں  ’’تمر ‘‘نہ کہاجاسکے تواس صورت میں  زکات واجب نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 21

ای میل کریں