زکات

زکات کے مصارف میں، عاملین زکات سے کیا مراد ہے؟

سوال: زکات کے مصارف میں، عاملین زکات سے کیا مراد ہے؟

جواب: عاملین زکات وہ لوگ ہیں  کہ جوزکات کی جمع آوری کے لئے کام کرتے ہوں، امام (ع) یا ان کے نائب کی طرف سے زکات کی جمع آوری ،حفاظت اورحساب کتاب کے لئے منصوب ہوں ،ایسے افراد کے کام کے عوض مال زکات میں  سے حصہ ہے ۔اگرچہ وہ غنی ہی کیوں  نہ ہو ں  امام ؑ یاان کے نائب مختار ہیں  کہ ان کے لئے مقررہ مدت کے لئے جعالہ یااجرت قرار دیں  یایہ کوئی چیز مشخص نہ کریں  اورجوبہتر سمجھیں  انہیں  ادا کردیں  ۔ اقویٰ یہ ہے کہ (امام (ع) کی) غیبت کے زمانے میں  ایسے افراد کاوجود ساقط نہیں  ہے ۔یہ اس صور ت میں  ہے کہ جب حاکم شرع کے اختیارات وسیع ہوں  ،اگرچہ حاکم چند ہی علاقوں  میں  ایسا کرسکتا ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 33

ای میل کریں