سوال:بدن کی زکات سے کیا مراد ہے؟
جواب: اسے زکات فطرہ کہاجاتا ہے اوراس کے بارے میں وارد ہواہے کہ ’’جوکوئی بھی اسے ادا نہ کرے اس کی موت کاخطرہ ہے ‘‘نیز یہ بھی وارد ہوا ہے کہ ’’یقینا زکات فطرہ روزے کی تکمیل کرتی ہے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجنے سے نماز کی تکمیل ہوتی ہے‘‘ اب ہم اس شخص کے بارے میں گفتگو کریں گے کہ جس پرزکات فطرہ واجب ہے نیز اس کی جنس ،مقدار ،وقت اورمصرف کے بارے میں بھی بات کی جائے گی ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 44