کیا حج کے واجب ہونے کے لئے جسمانی استطاعت بھی شرط ہے؟

کیا حج کے واجب ہونے کے لئے جسمانی استطاعت بھی شرط ہے؟

حج کے واجب ہونے کے لئے جسمانی استطاعت بھی شرط ہے پس ایسے مریض پر حج واجب نہیں کہ جوسواری پرسوار ہونے کی طاقت نہیں رکھتا

سوال: کیا حج کے واجب ہونے کے لئے جسمانی استطاعت بھی شرط ہے؟

جواب: حج کے واجب ہونے کے لئے جسمانی استطاعت بھی شرط ہے پس ایسے مریض پر حج واجب نہیں  کہ جوسواری پرسوار ہونے کی طاقت نہیں  رکھتا یاسواری اس کے لئے مضر ہے خواہ وہ کجاوہ پرہو،گاڑی پر ہویاہوائی جہاز پر ،اسی طرح حج کے واجب ہونے کے لئے استطاعت زمانی بھی شرط ہے ۔اس بناپر اگروقت تنگ ہوکہ حج پرنہ پہنچ سکتا ہویامشکل اورشدید مشقت کے ساتھ پہنچ سکتا ہوتوحج اس پر واجب نہیں  ہے۔ایک اورشرط استطاعت طریق (راستے کی استطاعت ) ہے یعنی راستے میں  کوئی ایسی رکاوٹ نہ ہوجس کی وجہ سے وہ میقات تک نہ پہنچ سکے یا اعمال کوآخر تک نہ بجا لاسکے ۔ بصورت دیگر حج واجب نہیں  ہے۔ اسی طرح اگراس کواپنی جان ،بدن ،آبرویامال کے لئے خطرہ ہواورراستہ صرف اسی خطرناک راستے میں  منحصر ہویا تمام راستے اس طرح پر خطر ہوں  (توحج اس پر واجب نہیں ہے) اور اگر دور کا راستہ خطرے سے محفوظ ہوتو اسی راستے سے جانا واجب ہے ۔اگرتمام راستے خطرناک ہوں  لیکن دور دراز کے شہروں  کاچکر کاٹ کرحج میں  پہنچا جاسکتا ہواس صورت میں  کہ وہ راستے عرف عام میں  حج کی طرف جانے والے راستے نہیں  گنے جاتے تواقویٰ یہ ہے کہ حج واجب نہیں  ہوگا۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 79

ای میل کریں