حج

جس کے دو وطن ہوں جن میں سے ایک حد کے اندر اور دوسرا حد سے باہر ہو تو اس پر حج کی کونسی قسم واجب ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 105

سوال: جس کے دو وطن ہوں جن میں  سے ایک حد کے اندر اور دوسرا حد سے باہر ہو تو اس پر حج کی کونسی قسم واجب ہے؟

جواب: جس کے دو وطن ہوں جن میں سے ایک حد کے اندر اوردوسرا حد سے باہر ہو تو اس پرلازم ہوگا کہ دونوں  میں  سے جس جگہ زیادہ رہتا ہے اس کے مطابق فریضہ ادا کرے لیکن اس شرط کے ساتھ کے مکہ میں  دوسال نہ رہا ہو۔ پس اگردونوں  جگہ (کی رہائش) مساوی ہو تو پھر اگر دونوں جگہ سے (حج کی) استطاعت رکھتا ہو تو وہ دونوں  ذمہ داریوں میں سے کسی کو بھی انجام دینے کا اختیار رکھتا ہے اگرچہ تمتع کو اپنانا افضل ہے اور اگر دونوں میں سے ایک جگہ سے استطاعت رکھتا ہوجبکہ دوسرے سے استطاعت نہ رکھتا ہوتوجس وطن سے استطاعت رکھتا ہے ا سی کے فریضہ کو ادا کرنا لازمی ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 105

ای میل کریں