حج

عمرۂ مفردہ اور عمرہ تمتع میں کیا فرق پائی جاتی ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 111

سوال: عمرۂ مفردہ اور عمرہ تمتع میں کیا فرق پائی جاتی ہے؟

جواب: عمرۂ مفردہ کی کیفیت چند چیزوں کے علاوہ (باقی میں) عمرہ تمتع کی طرح ہے:

اول: یہ کہ عمرہ تمتع میں تقصیر ہی کرانا ہوگی حلق (سرمنڈوانا) جائز نہیں  ہے جبکہ عمرہ مفردہ میں  دونوں  میں  سے کوئی بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔

دوم: یہ کہ عمرہ تمتع میں طواف النساء نہیں  ہے اگرچہ احوط (اس کا انجام دینا) ہے جبکہ عمرہ مفردہ میں طواف النساء واجب ہے۔

سوم: یہ کہ عمرہ تمتع کا میقات آئندہ ذکر ہونے والے میقاتوں میں سے ایک ہوگا جبکہ عمرہ مفردہ کا میقات ادنیٰ الحل ہے اگرچہ ذکر کئے جانے والے میقاتوں  سے بھی جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 111

ای میل کریں