سوال: اگر کسی پر حج یا عمرہ کی کوئی خاص قسم اصل شریعت کے ذریعے واجب ہواوروہ اس کے علاوہ کوئی اورنیت کرلے تو اس کا عمل صحیح ہوگا یا باطل؟
جواب: اگر کسی پرحج یاعمرہ کی کوئی خاص قسم اصل شریعت کے ذریعے واجب ہواوروہ اس کے علاوہ کوئی اور نیت کرلے تواس کا عمل باطل ہوگااوراگر کسی پر نذر یا اس کے مشابہ (یعنی عہد وقسم) کے ذریعے (حج یاعمرہ) واجب ہوا ہو تو اس کے علاوہ کوئی اور نیت کرے تو عمل باطل نہیں ہوگا اور اگر نیت میں (حج یاعمرے کی) خاص قسم ہو مگر زبان سے اس کے علاوہ کوئی لفظ نکل جائے تو معیار وہ ہے جو نیت میں ہو اور اگر کسی خاص قسم (کے حج یاعمرے کی ادائیگی) کے درمیان میں ہو اور شک پڑجائے کہ آیا نیت کرتے وقت اسی قسم کی ادائیگی کا ارادہ کیا تھا یا اس کے علاوہ کسی کا تواس پر بنارکھے کہ اسی قسم (کے حج یاعمرہ) کی ادائیگی کا ارادہ کیا تھا (جسے بجالا رہا ہے)۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 117