حج

احرام کی حالت میں حرامات میں سے، حشرات کو مارنے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 127

سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، حشرات کو مارنے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

جواب: جوں، پسو، وغیرہ کی طرح انسان کے جسم میں بسنے والے حشرات کو مارنا حرام ہے اور اسی طرح دوسرے حیوانات کے جسموں  میں  پائے جانے والے حشرات (کوبھی مارنا حرام ہے) اور ان حشرات کو بدن سے گرانا یاا پنی جگہ سے ایسی جگہ منتقل کرنا جہاں  سے گر جاتے ہوں  جائز نہیں  ہے۔ بلکہ احتیاط یہ ہے کہ انہیں ایسی جگہ منتقل نہ کیا جائے جہاں  گرنے کا خطرہ ہو بلکہ زیادہ احتیاط اس میں  ہے کہ انہیں  ایسی جگہ منتقل نہ کیا جائے جہاں کی نسبت پہلی جگہ زیادہ محفوظ تر ہو اور بعید نہیں  کہ انہیں  مارنے سے کفارہ واجب نہ ہوتا ہو لیکن بنابر احوط ایک مٹھی اناج صدقے میں دے دیا جائے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 127

ای میل کریں