حج

احرام کی حالت میں حرامات میں سے، تیل لگانے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، تیل لگانے سے کیا مراد ہے اور کفاره کیا ہے؟

جواب: تیل لگانا حرام ہے چاہے خوشبو نہ بھی ہوبلکہ اگرخوشبودار تیل کااثر احرام کے زمانہ تک باقی رہے تواحرام سے پہلے خوشبودار تیل لگانا جائز نہیں ہے۔ اورمجبوری کی صورت میں  تیل لگانے میں کوئی حرج اورنہ ہی تیل کھانے میں  (کوئی حرج ہے) اگراس میں  خوشبو نہ ہو اور اگر تیل میں خوشبو ہو تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے حتیٰ جو تیل استعمال کرنے پر مجبور بھی ہوگیا ہو (اس پر کفارہ واجب ہے) اور تیل خوشبودار نہ تو پھر اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہوگی۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

ای میل کریں