حج

احرام کی حالت میں بال صاف کرنے یا بال منڈوانے کا کفاره کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

سوال: احرام کی حالت میں بال صاف کرنے یا بال منڈوانے کا کفاره کیا ہے؟

جواب: اگر بغیر مجبوری سرمنڈوایا ہو تو احتیاطاً اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے بلکہ ایسا ہونا بعید نہیں اور اگر مجبوری کی وجہ سے ایسا کیا ہو تو پھر (اس کاکفارہ یہ ہے کہ یا) چھ مسکینوں  کے لئے بارہ مداناج (اس طرح دے کہ)ان میں  سے ہرایک کودومداناج مل جائے یا پھر ایک گوسفند قربانی کرے یاتین دن روزہ رکھے اوربنابر احوط سر منڈوانے کے علاوہ (کسی اورذریعہ سے) سر کے بال جدا کرنے کی صورت میں  سرمنڈوانے کا کفارہ دے۔ دونوں  بغلیں صاف کرنے کاکفارہ ایک گوسفند ہے اوران دونوں  میں سے ایک کوصاف کرنے کی صورت میں  یہی کفارہ دینا احوط ہے اور اگربالوں  کوچھوٹے اوراس وجہ سے ایک یا اس سے زیادہ بال گرجائیں  توبنابر احوط ایک مٹھی اناج صدقہ دے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 128

ای میل کریں