حج

احرام کی حالت میں، کیا سر کو پانی میں ڈبونا جائز ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129

سوال: احرام کی حالت میں، کیا سر کو پانی میں ڈبونا جائز ہے؟

جواب: سر کو پانی میں  ڈبونا جائز نہیں اورنہ ہی پانی کے علاوہ دوسری مائع چیزوں  میں (ڈبونا جائز ہے) بلکہ سر کے بعض حصے حتیٰ کان کوبھی کسی ایسی چیز میں  ڈبونا جائز نہیں  جو اسے چھپادے اور سوتے ہوئے (بھی) سر کو چھپانا جائز نہیں۔ پس اگرغفلت سے یا بھول کرایسا کرے تو فوراً اس کا ازالہ کردے (اورسر کوکھلا رکھے) اور اس وقت لبیک کہنا مستحب ہے بلکہ یہ احوط ہے۔ البتہ سوتے ہوئے تکیے وغیرہ پر سررکھنے میں کوئی حرج نہیں  اور اپنا چہرہ تمام حالات میں  چھپانا جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129

ای میل کریں