حج

احرام کی حالت میں حرامات میں سے، عورت کا نقاب اوربرقع وغیرہ حتیٰ پنکھے سے بھی اپنے چہرہ چھپانے سے کیا مراد ہے ؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 126

سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، عورت کا نقاب اور برقع وغیرہ حتیٰ پنکھے سے بھی اپنے چہرہ چھپانے سے کیا مراد ہے ؟

جواب: عورت کا نقاب اور برقع وغیرہ حتیٰ پنکھے سے بھی اپنے چہرہ چھپانا (حرام ہے)اوراحتیاط یہ ہے کہ گھاس اورگیلی مٹی کی طرح ان چیزوں  سے جن سے عموماً چہرہ نہیں  چھپایا جاتا، چہرہ نہ چھپائے اور چہرے کا کچھ حصہ تمام حصے کے حکم میں  ہے۔ البتہ اپنے ہاتھوں  کوچہرے پررکھنا جائزہے اورسونے کی غرض سے چہرے کوتکیے وغیرہ پر رکھنے میں  کوئی حرج نہیں  ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129

ای میل کریں