حج

کیا حج کے دوران تمام حالات میں سایہ کرنے کی حرمت کا حکم جاری ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 130

سوال: کیا حج کے دوران تمام حالات میں سایہ کرنے کی حرمت کا حکم جاری ہے؟

جواب: سایہ کرنے کی حرمت کاحکم سوار اور غیرسوار کے فرق کے بغیرفقط سفر اور منازل طے کرنے کی حالت کے لئے ہی ہے۔ پس جب منیٰ یا عرفات وغیرہ  کسی منزل تک پہنچ جائے توچھت اورخیمے کے زیر سایہ رہنا جائزہے اور (اسی طرح) چھتری کے زیرسایہ چلنا (بھی جائز ہے) پس منیٰ میں  ہے اس کے لئے جائزہے کہ قربانگاہ یا رمی جمرات کی جگہ تک چھتری لے کرجائے اگرچہ اسے ترک کرنے میں احتیاط ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 130

ای میل کریں