حج

حج کے دوران پورے ناخن یا اس کا کچھ حصہ کھینچنا یا چھوٹے کرنے سے کیا مراد ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 131

سوال: حج کے دوران پورے ناخن یا اس کا کچھ حصہ کھینچنا یا چھوٹے کرنے سے کیا مراد ہے؟

جواب: پورے ناخن یا اس کا کچھ حصہ کھینچنا یا چھوٹے کرنا حرام ہے چاہے یہ ناخن ہاتھ کے ہوں  یا پائوں  کے (اور) قینچی یا چاقو وغیرہ کی طرح دوسرے آلات کے ذریعے ناخن کاٹنے سے (اس حکم میں) فرق نہیں  پڑتا اوراحتیاط یہ ہے کہ ناخن نہ کاٹے، چاہے دانت وغیرہ کے ذریعے سے ہی کیوں نہ ہو بلکہ احتیاط یہ ہے کہ غیر معمولی ہاتھ یا انگلی کے ناخن (بھی) چھوٹے نہ کرے اگرچہ اس علم کے ساتھ کہ یہ دونوں  غیرمعمولی ہیں  اس کا جائز ہونا بعید نہیں ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 131

ای میل کریں