حج

اگر طواف کے دوران (بدن یا لباس پر) نجاست لگ جائے تو کیا انہیں پاک کرنے کے بعد طواف اعاده کرے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 136

سوال: اگر طواف کے دوران (بدن یا لباس پر) نجاست لگ جائے تو کیا انہیں پاک کرنے کے بعد طواف اعاده کرے؟

جواب: اگر طواف  کے دوران (بدن یا لباس پر) نجاست لگ جائے تو انہیں  پاک کرنے کے بعد اسی طواف کومکمل کرے اوریہ طواف صحیح ہوگا اور یہی حکم ہے جب کوئی نجاست دیکھے اوراحتمال ہوکہ یہ ابھی لگی ہے اور اگریقین ہوکہ یہ نجاست طواف کرنے کے آغاز ہی سے تھی تواحتیاط یہ ہے کہ طہارت کے بعد اس طواف کومکمل کرے پھردوبارہ ایک اورطواف انجام دے خصوصاً اگر(نجاست)پاک کرنے میں  زیادہ وقت لگا ہو۔پس اس صورت میں  احتیاط یہ ہو گی کہ طواف مکمل کرنے کے بعدنماز طواف پڑھے پھرطواف اورنماز کااعادہ کرے اوراس احتیاط کے حکم میں ، چوتھا چکر مکمل کرنے یانہ کرنے سے کوئی فرق نہیں  پڑتا ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 136

ای میل کریں