حج

اگر بھول کر سعی میں ایک یا اس سے زائد چکر زیادہ ہوجائیں تو کیا اس کا سعی صحیح ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 145

سوال: اگر بھول کرسعی میں  ایک یا اس سے زائد چکر زیادہ ہوجائیں  تو کیا اس کا سعی صحیح ہے؟

جواب: اگر بھول کرسعی میں  ایک یا اس سے زائد چکر زیادہ ہوجائیں  تواس کے سعی صحیح ہے اور بہتر یہ ہے جیسے ہی معلوم ہو اسے چھوڑدے اگرچہ بعید نہیں  کہ انہیں  سات چکروں  تک پہنچانا جائز ہو اور اگر چکر (سات سے) کم لگائے ہوں  توجب بھی یاد آئے انہیں  مکمل کرناواجب ہے اور اگر اپنے شہر میں  واپس آچکا ہو اور (مکہ) واپس جانا بغیر دشواری کے ممکن ہو تو واپس جانا واجب ہوگا ۔ اگر واپس جانا ممکن نہ ہویا مشقت کا باعث ہو تو کسی کو نائب بنائے اگرپہلے چکر کا کچھ حصہ انجا م دیا ہو اور بھول گیا ہو اور سعی انجام نہ دی ہو تو احوط یہ ہے کہ ازسرنو سعی کرے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 145

ای میل کریں