حج

کیا کمزور افراد اورایسے لوگ جنہیں کوئی مجبوری درپیش ہو؛ مشعرالحرام میں وقوف کرنے سے معاف ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 150

سوال: کیا کمزور افراد اورایسے لوگ جنہیں  کوئی مجبوری درپیش ہو؛ مشعرالحرام میں وقوف کرنے سے معاف ہیں؟

جواب: کمزور افراد کے لئے مثلاً عورتیں، بچے اور بوڑھے اورایسے لوگوں  کے لئے جنہیں  کوئی مجبوری درپیش ہومثلاً کوئی خطرہ ہو یا بیماری ہو اور ایسے لوگوں  کے لئے (بھی) جوان کو کوچ کرواتے ہیں  یا حفاظت اور تیمارداری کرتے ہیں  عید کی رات کچھ دیر و قوف کرنے کے بعد اسی رات کومشعرالحرام سے کوچ کرناجائز ہے اورایسی احتیاط جسے ترک نہیں  کرنا چا ہئے یہ ہے کہ نصب شب سے پہلے (یہ لوگ) کوچ نہ کریں  ۔پس اس قسم کے لوگوں  پر طلوع فجر اورطلوع آفتاب کے درمیان و قوف کرنا واجب نہیں ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 150

ای میل کریں