حج

اگر کوئی شخص جان بوجھ کر بغیر کسی عذر طلوع فجر سے پہلے مشعرالحرام سے باہر نکل جائے اور طلوع آفتاب تک واپس نہ آئے تو کیا اس پر کفاره واجب ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 150

سوال: اگر کوئی شخص جان بوجھ کربغیر کسی عذر طلوع فجر سے پہلے مشعرالحرام سے باہر نکل جائے اور طلوع  آفتاب تک واپس نہ آئے تو کیا اس پر کفاره واجب ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص جان بوجھ کربغیر کسی عذر طلوع فجر سے پہلے (مشعرالحرام سے)سے باہر نکل جائے اور طلوع آفتاب تک واپس نہ آئے تواگراس کاعرفات میں وقوف ضائع نہ ہوا ہو اور عید کی رات طلوع فجر تک مشعرالحرام میں  وقوف کیاہو تو بنا بر  برمشہور اس کاحج صحیح ہے اوراس پر ایک گوسفندواجب ہوگی لیکن احوط اس کے برخلاف ہے ۔پس بنا بر  احوط اس حج کی انجام دہی دے بعد دوسرے سال دوبارہ حج کرناواجب ہوگا۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 150

ای میل کریں