سوال: کن افراد پر قربانی کے بعد تقصیر کرنا اختیار ہے؟
جواب: قربانی کے بعد تقصیر کرنا یا سرمنڈوانا واجب ہے۔چندافراد کے علاوہ سب کواختیار ہے کہ ان دومیں سے کسی کوبھی انجام دیں :
1. خواتین کے لئے فقط تقصیر کرناواجب ہے نہ کہ سرمنڈوانا ۔ لہذا اگرسرمنڈوائیں توکافی نہیں ہے ۔
2. صرورہ ایسے شخص کے لئے احتیاط واجب ہے کہ بال منڈوائے
3. ملبّد اس شخص کے لئے احتیاط واجب یہ ہے کہ سرمنڈوائے
4. وہ شخص جس نے اپنے بالوں کوجمع کیاہویالپیٹا ہو اور گرہ لگائی ہوئی ہو۔اس شخص پر بھی احتیاط واجب ہے کہ سرمنڈوائے
5. ناقابل تشخیص خنثیٰ، اگروہ ان آخری تین افراد میں سے نہ ہو تو اس کے لئے واجب ہے کہ تقصیر کرے لیکن اگران تین افراد میں سے ہو تو اس کے لئے احتیاط واجب ہے کہ تقصیر بھی کرے اورسر بھی منڈوائے۔
تحریرالوسیلہ، ج 2، ص 158