سوال:
رمی جمرات میں ترتیب کا کیا حکم ہے اور اگر اس کی مخالفت ہو جائے تو کیا کرنا واجب ہے؟
جواب:
رمی جمرات میں ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے، یعنی پہلے جمرۂ اولیٰ، پھر وسطیٰ اور آخر میں جمرۂ عقبہ کو کنکری مارے۔ اگر ترتیب کی خلاف ورزی ہو جائے، تو اگرچہ عمداً نہ ہو، تب بھی واجب ہے کہ ترتیب حاصل کرنے کے لیے اعادہ کرے۔