سوال:
اگر کوئی شخص جمرۂ اولیٰ اور وسطیٰ کو چار چار کنکریاں مارے اور پھر جمرۂ عقبہ کو مارنے لگے، تو کیا اس کا عمل صحیح ہے اور اس پر کیا واجب ہے؟
جواب:
جی ہاں، یہ عمل صحیح ہے، اور اس پر واجب ہے کہ کسی بھی طریقے سے، اپنی مرضی کے مطابق باقی کنکریاں مکمل کرے۔ لیکن اگر کسی نے یہ ترتیب عمداً اختیار کی ہو، تو بنا بر احوط (احتیاطاً واجب) اعادہ کرنا چاہیے۔