حج

اگر کسی شخص سے ایک یا دو دن کی رمی جمرات بھولنے کی وجہ سے ترک ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اگر عمداً ترک کرے تو کیا حکم مختلف ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2

سوال:

اگر کسی شخص سے ایک یا دو دن کی رمی جمرات بھولنے کی وجہ سے ترک ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور اگر عمداً ترک کرے تو کیا حکم مختلف ہے؟

جواب:

اگر کسی سے ایک دن کی رمی جمرہ بھولنے کی وجہ سے ترک ہو جائے تو دوسرے دن اس کی قضاء کرے گا، اور اگر دو دن کی رمی بھول جائے تو تیسرے دن دونوں کی قضاء کرے گا۔ اگر کسی نے رمی عمداً ترک کی ہو تو اس کا حکم بھی یہی ہے یعنی قضاء کرنا لازم ہے۔

ای میل کریں