11 جون 1969 کو عراق کی بعثی حکومت نے مکتب تشیع کے خلاف سازشیں کرنا شروع کردی شیعوں کے خلاف ان کی یہ ساری سر گرمیاں پہلے سے طہ شدہ تھیں میشل عفلق کی سازشوں کی نتیجہ میں عراقی بعثی حکومت کے اعلی حکام نے ایک سازش کے تحت شیعوں کے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محسن حکیم کو ان ہی کے گھر میں نظر بند کر دیا اور ان کے گھر کے ٹیلی فون کو بھی بند کر دیا ایسے حالات میں کوئی بھی آیۃ اللہ العظمی سید محسن حکیم سے ملاقات کرنے کی جراٰت نہیں کرتا تھا۔
منگل, جون 11, 2019 12:55
مجھے امید ہے کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے حقیقی عید ہو گی اور مجھے امید ہیکہ ایرانی قوم کے لئے خداوند متعال کی طرف برکتیں نازل ہوں گی انسان کی اصلی اور حقیقی عید اس وقت ہو گی جس دن وہ اللہ کی رضا کو حاصل کر لے گا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اس دنیا کے سارے مسائل عبوری ہیں اس دنیا کی ساری کامیانی ساری ناکامیاں جلدی ختم ہو جاتی ہیں میرے اور آپ کے لئے جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے نفس کی اصلاح ہے اس بات پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خداوند متعال ہے اور ہر تقدیر وہ خود لکھتا ہے ہمیں اس بات کو مان لینا چاہیے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
اتوار, جون 09, 2019 08:17
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید الفطر کی مناسبت سے ایرانی اور غیر ایرانی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ کے مضمون اور تصور کو مسلمانوں کے اذہان میں محفوظ اور زندہ رکھنا چاہیے
هفته, جون 08, 2019 01:54
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 8 جون 1981 کو اسلامی انجمنوں کے اعلی حکام اور منبران سے خطاب کرتے ہوے فرمایا اسلامی جموریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قوانین کی خلاف ڈیکٹیٹر شپ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نہ ماننا ڈیکٹیٹر شپ ہے شوری نگھبان(گارڈین کونسل) کی طرف سے تائید شدہ قوانین کی خلاف ورزی ڈیکٹیٹر شپ ہے عدلیہ کے فیصلوں کی طر توجہ نہ دینا ڈیکٹیٹر شپ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا ڈیکٹیٹر شپ ہے۔
هفته, جون 08, 2019 01:02
امام (رح) کی زندگی کا مقصد رسول اکرم (ص) اور ائمہ (ع) کی سیرت پر چل کر ملک اور عوام کو ہر خطرہ سے بچانا اور انسانیت کو بام عروج پر پہونچانا تھا
منگل, جون 04, 2019 10:48
مذاکرات، ایران کیخلاف مزید دباؤ ڈالنے کا امریکی حربہ ہے
اتوار, جون 02, 2019 08:00
ایران کی غیرتمند قوم نے ہر سال کی طرح اس سال کی یوم القدس ریلیوں میں تاریخ رقم کردی جہاں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا
هفته, جون 01, 2019 08:20
ساری دعائیں ذریعہ ہیں ساری عبادتیں ذریعہ ہیں یہ ساری عبادتیں اور دعائیں اس لئے ہیں تانکہ انسان اپنے حال کو ظاہر کر سکے یعنی انسان اس کمال تک پہنچ جاے کہ وہ جو بھی دیکھے حق دیکھے لوگوں کو دعا سے الگ نہیں کرنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہم یہ کہیں کہ ہم اب قرآن مجید پڑھ رہے ہیں لہذا ہمیں دعا کی کوئی ضرورت نہیں مسلمانوں کو دعا کے ساتھ انس پیدا کرنا چاہیے قرآن اور دعا الگ الگ نہیں ہیں جس طرح قرآن سب کے لئے ہے اسی طرح دعائیں بھی سب کے لئے ہیں دعائیں قرآن کریم کی شرح ہیں دعائیں قرآنی آیات کی مفسر ہیں۔
جمعرات, مئی 23, 2019 02:06