حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

مجھے ان لوگوں کی حماقت پر تعجب ہوتا ہے یہ لوگ صرف جناب مطہری اور جناب مفتح جیسی شخصیتوں کو نہیں مارنا چاہتے بلکہ یہ لوگ اس طرح کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے اسلامی تحریک کو سست کرنا چاہتے ہیں ان کی حماقت یہ ہیکہ یہ جانتے بھی ہیں اور دیکھ بھی چکے ہیں کہ ایران میں جتنا لوگوں کو شہید کریں گے اتنا ہی زیادہ ایرانی عوام میدان میں نظر آے گی یہ لوگ ایران کی اہم شخصیات کو شہید کر کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے چاہتے ہیں لیکن ایرانی مسلمانوں میں شہادت سے ظلم کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے شہادت ہمیں طاقت اور قوت بخشتی ہے ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں انہوں نے جب مرحوم مطہری کو شہید کیا تو پہلے سے زیادہ لوگ میدان میں دیکھائی دئے اس کے بعد مرحوم مفتح کو شہید کیا تو ہماری تحریک میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہوے ہر شخصیت کی شہادت پر لوگوں نے ہماری تحریک کا استقبال کیا ہے۔

هفته, دسمبر 21, 2019 10:11

مزید
آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا پیغام تسلیت

آیۃ اللہ دستغیب کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا پیغام تسلیت

فرزندان اسلام،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی نسل کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں شہادت ہمارے لئے افتخار ہے ہمارے ائمہ اطہار علھیم السلام نے مسجد کوفہ سے لے کر صحرای کربلا تک اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ایران کے مسلمان بھی اس شہادت طلب جذبے سے مستثنی نہیں ہیں اسلامی انقلاب کا اس طرح کے اصحاب حسین علیہ السلام سے دامن بھرا ہے جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں اور کرنے کے لئے تیار ہیں قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ ہماری قوم کے شہداء کھڑے ہوں گے جنہوں نے اسلام کے دفاع میں اپنی جان نثار کی ہے ہمارے علماء اور ائمہ جمعہ نے بھی اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ, دسمبر 11, 2019 01:34

مزید
امام خمینی (رح) نے کس بات سے ایرانی فوج کو منع کیا

امام خمینی (رح) نے کس بات سے ایرانی فوج کو منع کیا

میں سب سے پہلے ایرانی قوم کے ہر طبقے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ہماری قوم کے ہر طبقے نے اسلامی حکومت کی حمایت میں کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے ان کے علاوہ میں ایرانی مسلح افواج کا بھی شکر گزار ہوں چاہیے وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہو چاہیے ایران کی آرمی ہو میں سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس حساس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلام اور اسلامی انقلاب کی عظیم خدمت کی ہے اور میری دعا ہیکہ پروردگار ان سب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں میں شمار کرے کچھ مسائل اتنے مہم ہوتے ہیں کہ انھیں تکرار کرنا پڑھتا خداوند متعال نے بھی اپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں اہم مسائل کو بار بار کو تکرار کیا ہے۔

اتوار, دسمبر 08, 2019 01:02

مزید
اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے:آیۃ اللہ سید حسن خمینی

اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے:آیۃ اللہ سید حسن خمینی

ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔

جمعرات, نومبر 14, 2019 11:38

مزید
امریکہ کیساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں کیونکہ امریکی کچھ ماننے کو تیار ہی نہیں

امریکہ کیساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں کیونکہ امریکی کچھ ماننے کو تیار ہی نہیں

فرانسیسی صدر جو تمام مشکلات کے حل کو امریکی صدر کیساتھ ایک ملاقات کا مرہون منت سمجھتے ہیں، یا تو انتہائی سادہ ہیں یا امریکیوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں

منگل, نومبر 05, 2019 08:22

مزید
سپاہ پاسداران نے امریکی فوج کی ہیبت کا بت پاش پاش کردیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی

سپاہ پاسداران نے امریکی فوج کی ہیبت کا بت پاش پاش کردیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اسرائیل کی لبنان پر مسلط کردہ 33 روزہ جنگ کے بارے میں تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو اپنے شرائطا قبول کرنے پر مجبور کردیا۔

بدھ, اکتوبر 02, 2019 08:55

مزید
Page 30 From 74 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >