شہید اور شہادت کی اہمیت

شہید اور شہادت کی اہمیت

شہید اور شہادت کی اہمیت

شہید بھی انبیاء علیھم السلام کی طرح صرف اپنے رب کو دیکھتا ہے وہ اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتا اس کا ہر عمل اللہ کے لئے ہوتا ہے اس کا وجود بھی اللہ کے لئے ہوتا ہے۔

اتوار, جنوری 12, 2020 10:25

مزید
شہید کے خون کا ایک قطرہ بخشش کا سبب بنتا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

شہید کے خون کا ایک قطرہ بخشش کا سبب بنتا ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہر عمل کی قمیت یہ دیکھ کر لگائی جا سکتی ہے ہیکہ جس کی خدمت ہو رہی وہ کون ہے لہذا جو شخص اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہر کام کی اپنی ایک قمیت ہوتی ہے جتنی بھی انجمنیں اسلام کی خاطر اپنے ملک کی خدمت کر رہی ہیں یا ہر وہ شخص جو اسلام کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک ان سارے کاموں کی ایک خاص اہمیت ہے اور پروردگار اپنے بندے کے دوسرے اعمال پر ان کاموں کو ترجیح دیتا ہے لیکن ان سب اعمال کے باوجود شہید فاونڈیشن کے کاموں کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے یا وہ لوگ جو اسلام کی راہ میں جنگ کرتے ہوے زخمی ہوے ہیں ایسے افراد اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت کرنے کا ثواب شاید دوسرے سارے اعمال سے زیادہ ہو۔

هفته, جنوری 11, 2020 10:36

مزید
امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کا ایک اور بیٹا شہید ہو گیا

امام خمینی(رح) کے فرزند، مالک زمان شہید سرافراز سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع مکتب امام (رہ) کے کے پیرو کاروں کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہیں اسی مناسبت سے قربانی اور ایثار کے بارے میں امام خمینی(رح) کے نظریات کو ذکر کر رہے ہیں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ ہم شہادت کو بہت بڑی کامیابی سمھھجتے ہیں اور ہماری قوم بھی شہادت کو دل و جان سے قبول کرتی ہے ہم جنگ سے کوئی خوف نہیں ہم مجاہد ہیں لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے ہماری قوم شہادت کو سعادت سمجھتی ہے ہمارے جوان شہادت کی آرزو کرتے ہیں جس قوم کی ثقافت شہادت ہو اسے موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنا دفاع ضرور کریں گے۔

هفته, جنوری 04, 2020 02:29

مزید
حزب اللہ اور حزب الشیطان

حزب اللہ اور حزب الشیطان

یہ اسلامی انقلاب اور اسلامی تحریک کی برکتوں میں سے ہے کہ میں اپنے اطرافیوں سے ملاقات کرتا ہوں مجھے امید ہیکہ ہماری یہ ملاقاتیں مفید ثابت ہوں گی آغاز جہان سے لے آج تک دو گروہ ہیں ایک الھی گروہ اور ایک شیطانی گروہ اور ان کے اثرات بھی الگ الگ ہیں جو اللہ کی راہ میں ہیں اور ان کا مقصد رضاے الہی ہے وہ صحیح راستے پر ہیں اور جو راہ الہی کے خلاف ہیں جن کی تعداد بھی زیادہ ہے وہ شیطانی راستے پر ہیں الہی گروہ کا مقصد یہ ہیکہ وہ اپنے طرف نہیں بلکہ اللہ کی طرف دعوت دیتے ہیں یہ بھی ایک نشانی ہیکہ انسان کون سا راستہ انتخاب کرے کیا وہ حزب اللہ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا حزب الشیطان کا حصہ بننا چاہتا ہے انسان خود تشخیص دے سکتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔

جمعرات, دسمبر 26, 2019 03:28

مزید
حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

حق کی راہ میں موت شہادت ہے:امام خمینی(رح)

مجھے ان لوگوں کی حماقت پر تعجب ہوتا ہے یہ لوگ صرف جناب مطہری اور جناب مفتح جیسی شخصیتوں کو نہیں مارنا چاہتے بلکہ یہ لوگ اس طرح کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے اسلامی تحریک کو سست کرنا چاہتے ہیں ان کی حماقت یہ ہیکہ یہ جانتے بھی ہیں اور دیکھ بھی چکے ہیں کہ ایران میں جتنا لوگوں کو شہید کریں گے اتنا ہی زیادہ ایرانی عوام میدان میں نظر آے گی یہ لوگ ایران کی اہم شخصیات کو شہید کر کے لوگوں میں خوف پیدا کرنے چاہتے ہیں لیکن ایرانی مسلمانوں میں شہادت سے ظلم کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے شہادت ہمیں طاقت اور قوت بخشتی ہے ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں انہوں نے جب مرحوم مطہری کو شہید کیا تو پہلے سے زیادہ لوگ میدان میں دیکھائی دئے اس کے بعد مرحوم مفتح کو شہید کیا تو ہماری تحریک میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہوے ہر شخصیت کی شہادت پر لوگوں نے ہماری تحریک کا استقبال کیا ہے۔

هفته, دسمبر 21, 2019 10:11

مزید
رمضان المبارک کی سب سے افضل رات

رمضان المبارک کی سب سے افضل رات

اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں اس رات میں سب سے پم یہ کام ہیکہ انسان کو اپنے غرور کو توڑے اور خود کو محتاج اور نیاز مند تصور کرے اپنے پوردگار کے سامنے اس طرح حاضر ہو جیسے وہ دنیا کا سب سے گنہگار انسان ہے ایسا نہ ہو کہ انسان رات بھر جاگنے اور استغفار کرنے کے بعد صبح جب لوگوں کے درمیان آے تو عام انسانوں کو اپنے روز مرہ کام کرتے ہوہے دیکھ کر یہ سوچنے لگے کہ رات بھر میں کہاں تھا اور آپ کہاں تھے آپ کس قدر آپ غافل تھے اس طرح کی سوچ رات بھر کے لئے تمام اعمال کے لئے زہر ہے۔

منگل, مئی 28, 2019 04:30

مزید
Page 6 From 11 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next >