شہید بھی انبیاء علیھم السلام کی طرح صرف اپنے رب کو دیکھتا ہے وہ اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتا اس کا ہر عمل اللہ کے لئے ہوتا ہے اس کا وجود بھی اللہ کے لئے ہوتا ہے۔
اتوار, جنوری 12, 2020 10:25
ہر عمل کی قمیت یہ دیکھ کر لگائی جا سکتی ہے ہیکہ جس کی خدمت ہو رہی وہ کون ہے لہذا جو شخص اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے لیکن ہر کام کی اپنی ایک قمیت ہوتی ہے جتنی بھی انجمنیں اسلام کی خاطر اپنے ملک کی خدمت کر رہی ہیں یا ہر وہ شخص جو اسلام کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اللہ تعالی کے نزدیک ان سارے کاموں کی ایک خاص اہمیت ہے اور پروردگار اپنے بندے کے دوسرے اعمال پر ان کاموں کو ترجیح دیتا ہے لیکن ان سب اعمال کے باوجود شہید فاونڈیشن کے کاموں کی اہمیت زیادہ ہے کیوں کہ جن لوگوں نے اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے یا وہ لوگ جو اسلام کی راہ میں جنگ کرتے ہوے زخمی ہوے ہیں ایسے افراد اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت کرنے کا ثواب شاید دوسرے سارے اعمال سے زیادہ ہو۔
هفته, جنوری 11, 2020 10:36
حضرت زینب سلام اللہ علیھا علی ع و فاطمہ س کی بیٹی اور پیغمبر اکرم ص کی نواسی ہیں حضرت زینب س کی تاریخ ولادت کے بارے میں مختلف روایات پائی جاتی ہیں ۔ ان میں سے معتبر ترین روایت کے مطابق آپ کی ولادت ٥ جمادی الاول سن ٦ ہجری کو مدینہ میں ہوئی آپ نہایت ہی بافضیلت خاتون تھیں ۔ اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام علی زین العابدین ع آپ کو عالمہ غیر معلمہ ایسی عالمہ جس نے کسی سے اکتساب علم نہیں کیا کے نام سے یاد کرتے تھے۔ آپ کے کمالات صرف علم تک ہی محدود نہیں بلکہ زندگی کے مختلف حصوں میں آپ کی شخصیت کے مختلف پہلو منظر عام پر آئے۔ جیسا کہ ہم کربلا اور اس کے بعد والے واقعات میں آپ کی شجاعت اور فن خطابت کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔
منگل, دسمبر 31, 2019 02:56
کرامت یعنی بزرگی اور پستی سے پاکیزگی کے معنی میں ہے انسان خلقت کی بلند ترین موجود ہے اور اس کی حقیقت کا ادراک غایت درجہ ظرافت کا طالب ہے۔ روایات میں نفس کی معرفت کو خداوند عالم کی معرفت کے برابر قراردیا گیا ہے
منگل, نومبر 19, 2019 10:09
قانون خلقت یہ ہے کہ ایک ازدواج ہو دوسرے ازدواج کے ساتھ ساتھ محبت اور لگاؤ وجود میں آئے
منگل, نومبر 19, 2019 09:58
ہم لوگ ایک بار مخلوط دفاعی اعلی کمیٹی کہ اس میں آیت اللہ خامنہ ای ، آقا ہاشمی رفسنجانی، وزیر دفاع اور فوج کے چیف کمانڈر کے ہمراہ امام کی خدمت میں تھے
منگل, نومبر 12, 2019 11:01
مکتب اہلبیت (ع) میں مراجع عظام اور مجتہدین کو انتہائی قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا کوئی بھی بیان، خطاب یا پیغام دنیا کے ہر ملک میں بسنے والے اہل تشیع کیلئے خصوصی اہمیت اور عقیدت رکھتا ہے
پير, نومبر 11, 2019 08:26
امام خمینی (رح) ہمیشہ نماز اول وقت پڑھتے تھے اور نافلہ کو اہمیت دیتے تھے
پير, نومبر 04, 2019 10:53