مکتب توحید اور دنیا کے دوسرے مکاتب کے درمیان یہ واضح فرق پایا جاتا ہیکہ مکتب توحید میں لوگوں کی ظلمت سے نکال کر نور کی طرف راہنمائی کی جاتی ہے دنیا کے دوسرے مکاتب مادی پرست ہیں اور یہ مکاتب انسانوں کو نور سے نکال کر ظلمت کی طرف لے جاتے ہیں جب کہ مکتب توحید مادیات کے بوجود بھی ہر انسان کو گمراہی سے بچاتا ہے اور ان کی روحانی طاقت کو مادیات کے سامنے کمزور نہیں پڑنے دیتا لوگوں کی راہنمائی میں استاد اہم کردار ادا کرتا ہے انسان کی ہدایت میں معلمین کا کردار انبیاء علیھم السلام کے کردار کی طرح ہے انبیاء بھی انسانوں کے استاد تھے انسان کی ہداہت میں استاد مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی ذمہ داری دوسروں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے۔
جمعه, اگست 23, 2019 03:08
مزید