اسلامی جمہوریہ ایران کی ریاست ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن آج بھی امام خمینی(رح) سے خوفزدہ ہیں دشمن آج بھی امام خمینی(رح) کا نام سنتے ہی کانپنے لگتے ہیں کیوں کہ امام خمینی (رح) نے دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام کو پہنچایا ہے امام راحل نے مظلوم کو ظالم کے خلاف بولنے کی قوت بخشی ہے امام (رح) کا یہ عمل دنیا میں کم نظیر ہے اس وقت ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم اسلامی انقلاب کے بانی کے اقدار پر عمل کرتے ہوے دنیا میں مظلومین کی حمایت کریں اسلامی انقلاب کا مقصد ہی ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی حمایت تھا۔
اتوار, نومبر 17, 2019 06:45
ہر وہ آواز جو اسلامی معاشرے میں پھوٹ ڈالنا نفاق کی علامت ہے ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے بانی کے فرمان اور ان کے جانشین کی راہنمائی میں وحدت اسلامی کی پرچمدار ہے اسلام نے مسلمانوں کی کامیانی کا راز اس آیت وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقواکے ذریعہ بیان کر دیا ہے یہ آیت مسلمانوں کی پہچان ہے اگر مسلمان کامیابی چاہتے ہیں تو یہ آیت انھیں کامیابی کا راستہ بتا رہی ہے اور اگر مسلمانوں کو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی ہیں تو وہ بھی اس آیت میں موجود ہیں یہ آیت ہماری کامیابی اور سعادت کی کنجی ہے ہماری کامیابی اور جیت اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 11:38
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تصویری رپورٹ/ تینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے امام خمینی(رح) سے تجدید عہد کے بعد آیت اللہ سید حسن خمینی سے ملاقات کی۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 09:04
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 33ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی شرکاء نے امام خمینی(رح) کے مزار پر دے کر فاتحہ خوانی اور ان سے تجدید عہد کیا۔
جمعرات, نومبر 14, 2019 09:00
امام خمینی(رح) نے ایک شادی کی تھی اور اپنی با برکت زندگی کو اسی زوجہ کے ساتھ بسر کیا اور ایک سے زیادہ بیویوں کا مسالہ ان کے لئے قبیح تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے آپ نے اپنے ایک استاد کی کلاس کو ترک کر دی تھی۔
بدھ, نومبر 13, 2019 07:40
جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ اور نہ سنی ہیں ایسے افراد صرف مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں صرف مسلمان ہونے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ حقیقت میں وہ اسلام پر ایمان ہی نہیں لائے ایسے افراد نہ کتاب خدا پر ایمان لائے ہیں اور نہ ہی دین خدا پر ایمان لائے ہیں اگر کتاب خدا پر ایمان لائے ہوتے تو فرمان خدا کے مطابق عمل کرتے جس کا اسلام پر ایمان ہوگا وہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی بر قرار کرنے کی کوشش کرے گا نہ کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانے کی کوشش کرے گی۔
منگل, نومبر 12, 2019 04:16
امام خمینی(رح نے کربلا میں دس دن قیام کرنے کے بعد نجف اشرف کی طرف حرکت کی کربلا کے لوگ خان نص تک امام خمینی (رح) کے ساتھ آے تھے نجف اشرف سے بھی ہندوستان ، پاکستان اور ایران کے علماء امام خمینی(رح) کے استقبال کےلئےنص خان پہنچے تھے امام خمینی(رہ) نے نجف پہنچتے ہی فرمایا کہ مجھے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانا ہے امام (رہ) کے حکم کے مطابق گاڑی رکی اور آپ حرم مطہر میں تشریف لئے جہاں آپ نے 25 منٹ تک امیرالمومنین سے راز و نیاز کیا۔
پير, نومبر 11, 2019 02:15
عالم اسلام کے دشمن اسلامی ممالک میں تبلیغ کے ذریعے مذہب کے نام پر شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹ رہے ہیں تانکہ ملسلمان کچھ نہ کر سکیں جو حکومتیں مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹنا چاہتی ہیں وہ مختلف بہانوں سے اسلامی ممالک اور ان کے سر براہوں کو بہکا رہی ہیں اور کبھی کبھی شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان اختلا ف پیدا کرتی ہیں حتی غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں اور غیر مسلم میں اختلاف پیدا کر کے ان کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رہی ہیں۔
اتوار, نومبر 10, 2019 04:00