امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں بہت ساری صفات پائی جاتی ہیں اگر ہم امیر المومنین علیہ السلام کی بہادری کی طرف دیکھیں تو اسلام ان کی شمشیر وجہ سے باقی ہے اگر اہم ان کی عبادت کو دیکھیں تو محراب مسجد میں ان کی عبادت دیکھتے ہیں اور اگر نھج البلاغہ کو دیکھیں تو باب العلم کے علم کی گہرایوں کا اندازہ ہوتا ہے امام خمینی (رح) امام علی علیہ السلام کی شخصیت کا آئینہ تھے امام خمینی(رہ) کی شخصیت میں امیرالمومنین علیہ السلام کی صفات موجود تھیں لیکن آج امام خمینی (رح) کی علمی شخصیت ان کی سیاسی شخصیت میں گم ہو چکی ہے۔
اتوار, مئی 26, 2019 03:04
ساری دعائیں ذریعہ ہیں ساری عبادتیں ذریعہ ہیں یہ ساری عبادتیں اور دعائیں اس لئے ہیں تانکہ انسان اپنے حال کو ظاہر کر سکے یعنی انسان اس کمال تک پہنچ جاے کہ وہ جو بھی دیکھے حق دیکھے لوگوں کو دعا سے الگ نہیں کرنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہم یہ کہیں کہ ہم اب قرآن مجید پڑھ رہے ہیں لہذا ہمیں دعا کی کوئی ضرورت نہیں مسلمانوں کو دعا کے ساتھ انس پیدا کرنا چاہیے قرآن اور دعا الگ الگ نہیں ہیں جس طرح قرآن سب کے لئے ہے اسی طرح دعائیں بھی سب کے لئے ہیں دعائیں قرآن کریم کی شرح ہیں دعائیں قرآنی آیات کی مفسر ہیں۔
جمعرات, مئی 23, 2019 02:06
اسلام کی مصلحت کی خاطر پروپیگنڈہ
بدھ, مئی 22, 2019 07:05
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں، اس سے قبل وہ چیف جسٹس سندھ بھی رہ چکے ہیں
هفته, مئی 18, 2019 11:43
اس مہینے اور دوسسرے مہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے افضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔
اتوار, مئی 12, 2019 03:34
امام خمینی(رح) کی رہبریت کی کامیابی کی کیا وجہ تھی؟
هفته, مئی 11, 2019 04:15
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کریم سامراج، کفر اور طاغوتوں کے مقابلے میں استقامت پر تاکید کرتا ہے
بدھ, مئی 08, 2019 08:18
ہماری مہمان نوازی اور خدا کی مہمان نوازی میں بہت فرق ہے خداوند متعال کی دعوت روزے کے ساتھ ہے لیکن ہماری دعوت میں ہر طرح کا کھانا موجود رہتا ہے ضیافت الہی میں انسان کو اپنے نفس کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے اور ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو شہوت انسانی کا سبب بنتی ہے ہمیں ماہ مبارک کے آداب و قوانین پر عمل کرنا چاہیے یعنی اس کے روحانی آداب پر عمل کریں اس ضیافت الہی کی اہمیت کو سمجھیں یہ ضیافت ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔
پير, مئی 06, 2019 11:40